• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنبیہہ

حکومت پنجاب نے اسکولوں، مدرسوں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنبیہہ جاری کی ہے۔ 

لاہور  سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انتظامیہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

انھوں نے  کہا کہ اسکول یا مدرسے کھولنے اور ہوٹل، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد ہے، ریسٹورنٹ، ہوٹل اور ہر قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کرسکتے ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے بشمول مدرسے 2 دسمبرکے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طے شدہ تاریخ تک بند رہیں گے۔ 

 کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

تازہ ترین