• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈرنا ویکسین کورونا سے بڑی حد تک بچاتی ہے، امریکی اخبار

امریکی اخبار مطابق نئے اعداد و شمار سے تصدیق ہوئی ہے کہ موڈرنا کی ویکسین کورونا وائرس سے بڑی حد تک بچاتی ہے۔ اس کے بعد امید ہے کہ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جمعے کو امریکا میں اس ویکسین کو استعمال کرنے کی اجازت دے دے گی۔

اگر امریکی ایف ڈی اے موڈرنا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دیتی ہے تو یہ ویکسین پیر کے روز سے امریکی شہریوں کو حاصل ہو سکے گی۔ تیس ہزار افراد پر اس ویکسین کے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ اس ویکسین کے موثر ہونے کا تناسب 94 فیصد ہے۔

اس کے استعمال سے بخار، سر درد اور تھکان کا احساس ہو سکتا ہے لیکن یہ ضمنی اثراث خطرناک نہیں ہوں گے۔ 

تازہ ترین