• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینگروز بھی انسانوں کے اچھے دوست بن سکتے ہیں، تحقیق

کینگروز سے متعلق نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینگروز بھی گھوڑوں اور کتوں کی طرح انسانوں کے اچھے دوست بن سکتے ہیں۔

آسٹریلوی اور برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینگروز میں انسانوں سے رابطے کرنے اور انہیں سمجھنے اور اپنی بات انسانوں کو سمجھانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

کینگروز پر اس انداز میں کی جانے والی پہلی تحقیق میں کینگروز نے انسانوں کے ساتھ اپنے تعلق میں انہی رویوں کا مظاہرہ کیا جو اب تک گھوڑوں، کتوں اور بکریوں میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین