• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ: سرکلر رن وے پر آزمائشی پروازوں کی کامیاب لینڈنگ


ہالینڈ میں سرکلررن وے سے متعلق کیے جانے والے تجربات کے مثبت نتائج سامنے آگئے ہیں۔ آزمائشی پروازوں نے کامیاب لینڈنگ کی ہے۔

سرکلر رن وے کے متعلق تجربات کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گول رن وے سے ائیرپورٹس پر ایک ساتھ کئی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہو گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرکلر رن وے سے مخالف ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی۔

رائل نیدرلینڈز ایرواسپیس سنٹر کے انجینئر ہینک ہیزی لنک نے رن وے کا ایک نیا ڈیزاین پیش کیا ہے۔

رن وے کا نیا ڈیزائن پیش کرنے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین کلومیٹر قطر پر مشتمل گول رن وے زیادہ موثر، مفید اورمحفوظ ہو گا۔

سرکلر رن وے کے باعث بیک وقت تین طیارے ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے اور یا پھر وہ اڑان بھی بھرسکیں گے۔

تازہ ترین