• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی بچی نے صرف 58 منٹوں میں 46 ذائقہ دار پکوان تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ بچی سری لکشمی سائی نے 58 منٹوں میں 46 طرح کے کھانے تیار کرکے یونیکو بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

لکشمی کو کھانے تیار کرنے کا شوق لاک ڈاؤن کے دوران شروع ہوا اور اُس نے اپنی والدہ سے تربیت لی۔

لکشمی کے والد نے اپنی بیٹی کو ورلڈ ریکارڈ کے لیے تیاری کا کہا اور اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ اسی ریاست میں ایک ایسی 10 سالہ لڑکی بھی ہے جس نے 30 ڈشیں تیار کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

باپ کی ہدایت اور ماں کی حوصلہ افزائی سے لکشمی نے یونیکو کے ارکان کے سامنے ایک تقریب میں تامل ناڈو کے روایتی کھانوں کے ڈھیر لگا کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین