• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی بلوچستان میں ہیضہ، سینہ اور گلے کے امراض میں اضافہ

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی بڑھنے سے ہیضہ، سینہ اور گلے کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالو ں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کا رش بڑھ گیا، تاہم اسپتالوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ہے۔

کوئٹہ، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، زیارت، قلات کے علاقے ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، سردی کی شدت بڑھتے ہی ان علاقوں میں گلے سینہ، بخار اور ہیضے کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ان مریضوں کی بڑی تعداد جہاں کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کا رخ کر رہی ہے وہاں بہت سارے مریض نجی اسپتالوں میں جاکر اپنا علاج کر رہے ہیں۔

کوئٹہ کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے، مریض، ان کے اٹینڈنٹ اور اسپتالوں کا عملہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتا نظر نہیں آرہا ہے۔

تازہ ترین