امریکی ریاست پنسلوانیا میں سڑک پر برفباری کے باعث پھسلن کے دوران ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود مدد کے لیے کھڑے افراد حادثے سے بال بال بچ گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی خراب ہونے کے باعث وہاں لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو ورکرز مدد کے لیے کھڑے ہیں ایسے میں اچانک ایک تیز رفتار ٹرک آتا ہےاور وہاں موجود دوسری گاڑیوں سے جاٹکراتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود ریسکیو ورکرز فوری طور پر بھاگ پر جان بچاتے ہیں اگر چند لمحے بھی انہیں وہاں سے ہٹنے میں دیر ہوجاتی تو کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا۔