• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: جنجر بریڈ کے ڈبے میں بڑی مکڑی نکل آئی

آسٹریلیا میں ایک اسٹور سے خریدی گئی جنجر بریڈ کے ڈبے سے بڑی سی مکڑی نکل آئی، خاتون نے اس کی تصویر بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے جنجر بریڈ خریدی تھی، مکڑی نہیں۔ تو پھر یہ کہاں سے آگئی، جبکہ خاتون کی اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔

 خاتون نے جب بریڈ کا ڈبہ کھولا تو اس میں نہ صرف ایک مکڑی بیٹھی ہوئی نظر آئی بلکہ اس مکڑی نے اس میں جالے بھی بنائے ہوئے تھے۔

جس پر خاتون بہت غصہ ہوئیں اور انہوں نے  لکھا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میں نے مکڑی کا آرڈر تو نہیں دیا تھا۔

خاتون کی جانب سے فیس بک  پر غصے بھری پوسٹ کرنے پر اسے کیک فروخت کرنے والے سپر اسٹور نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

تازہ ترین