• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے لیاری میں پراسرار دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق نیپیئر،پیتل داس کمپائونڈ میں کچھ افراد آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے آگ میں کچھ اٹھاکر ڈالا جس سے دھماکا ہوا اور 2 افراد ززخمی ہوگئے۔


پولیس کاکہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت بابر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے نٹ بولٹ اور کیلیں ملی ہیںجبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین