• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کمسن بچے سے بد فعلی کا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی میں تھانہ پاپوش کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کیساتھ بد فعلی کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مشکوک افراد کو حراست میں لیا جس کے بعد متاثرہ بچے نے حراست میں لیے گئے افراد میں سے 2 ملزمان کو شناخت کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 11 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا، ملزم 16سالہ زبیرالدین اور 15 سالہ زین العابدین دونوں طالبعلم ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان نے گلی میں کھیلتے ہوئے بچے کو زبردستی گھر لے جا کر بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین