• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، راشد شفیق

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راشدشفیق نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔اسلام تمام مذاہب کو آزادی سے عباد ت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں کرسمس کے حوالے سے منعقد تقریب ست خطاب میں کہی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، بردباری،امن کا پرچار کرنے والا ملک ہے۔ راشدشفیق نے مسیحی برادی کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ امن کا داعی ہے،جہاں تمام شہریوں کو مذاہب سے بالاتر تمام حقوق حاصل ہیں،مسیحی برادری پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر راشدشفیق نے کیک بھی کا ٹا۔تقریب مسیحی برادری سے تعلق رکھنے واے سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔
تازہ ترین