• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں تیار کردہ دلکش و پرآسائش ترین بوٹ کو جنوبی فلوریڈا میں منعقدہ بوٹنگ شو میں بہترین کشتی قرار دے دیا گیا۔

دبئی کے گلف کرافٹ اسٹوڈیو میں تیار گئی میجسٹی 140 یاٹ بوٹ انتہائی پرآسائش ہے جس کی لمبائی 140 فٹ ہے۔

مذکورہ بوٹ کو امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا کے 60 ویں بوٹنگ شو میں پیش کیا گیا جس کے ججز نے میجسٹی 140 یاٹ کو بہترین کشتی کے لقب سے نوازا۔

اس لگژری بوٹ میں متعدد تفریح خصوصیات موجود ہیں جس میں ایک مرکزی ڈیک پر وسیع پینارامک ونڈوز ہیں جس کا مقصد زیادہ روشنی اور جگہ دکھانا ہے۔

میجسٹی 140 یاٹ بوٹ کے ڈیزل انجن ہیں جس میں سے ہر ایک 2600 ہاوس پاور کا ہے۔

تازہ ترین