• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی درخواست، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کی ڈی سی کیماڑی اور نئے ضلع میں تھانوں کے قیام کی درخواست کی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو 23 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزاروں کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ ضلع کیماڑی اور تھانوں کا قیام خلاف قانون ہے ، تھانوں کے قیام سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں جن قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے وہ بھی غیر قانونی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ضلع کیماڑی ختم ہوجائے گا تو یہ سب بھی ختم ہو جائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کیماڑی کے قیام کے خلاف پہلے سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا ڈی سی کیماڑی کی تعیناتی اور تھانوں کے قیام کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔

تازہ ترین