• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ‎

سندھ اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرجانے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کردیا ۔

رواں برس سندھ اور بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے تین اراکین اسمبلی جام مدد علی، مرتضی بلوچ اور سید فضل آغا انتقال کرگئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 20 پشین، پی ایس 88 ملیر اور پی ایس 43 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔


‎ان نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 فروری 2021ء کو ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 23 سے 28 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، 4 جنوری کو کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔

‎امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین