• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حکمرانوںکی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے شدید گیس بحران پر سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کااعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ وفاق قدرتی گیس کی منصفانہ تقسیم نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق مسلسل آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی کررہا ہے، گیس بحران اوروفاق کی مسلسل نا انصافیوں پر عدالت جانے  پر مشاورت کررہے ہیں۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو ہر صورت انصاف دلا کر رہیں گے۔

تازہ ترین