• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوادیا


 پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے استعفی جمع کروادیا، جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوا دیا۔

جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ پورا پینل اگر  استعفی دے تو میرا استعفی بھی قبول کر لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ این اے ایک سوبیس، پی پی 127، پی پی 128 اور پی پی 139 کے ارکان استعفے دیں۔

جلیل شرقپوری  نے کہا کہ اگر ن لیگ کے یہ ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونے پر قائم ہوں۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ 31 دسمبر تک اگر ایم اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول استعفے دیں تو استعفی قبول کرلیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ  ایم پی اے عبدالرؤف استعفی دے دیں تو استعفی قبول کر لیاجائے۔

 جلیل شرقپوری نے کہا کہ ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے کے  ووٹ لیے ہیں، مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

تازہ ترین