• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجز کے ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت جارہے ہیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن  کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کے ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت جارہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایک کمیشن کے تحت پیپر بنانے والے کی انکوائری ہونی چاہیے، اسمبلیوں میں جمہوریت کا قتل عام ہوتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میں دیکھتا ہوں مراد علی شاہ کیا کرتے ہیں طالب علموں کے لیے، میڈیکل کالجوں کے مشترکہ ٹیسٹ پر طلبہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا،  اس معاملے کی ساری کی ساری ذمہ داری وزیر اعظم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ دیا تاکہ مسئلے حل ہوں، مشترکہ ٹیسٹ کا فیصلہ کرنے کے پیچھے کون ہیں جلد پتا چل جائے گا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ عزرا پیہچوہو نے چلڈرن اسپتال تباہ کردیا ہے۔

اُن کا  کہنا تھا کہ  طلبہ کی پنجاب اور سندھ میں الگ الگ نتائج آتے ہیں،  عدالت نے بھی سلیبیس کے مطابق ٹیسٹ لینے کا کہا تھا،  کورٹ کی احکامات کے مطابق کیوں ٹیسٹ نہیں لیا گیا،  ہم گریس نمبر پر نہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب نتائج آیا تو رول نمبر اور نام الگ الگ تھا۔

تازہ ترین