• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ڈھائی سال بعد اپنی نالائقی، کرپشن کا اعتراف کرلیا، مریم اونگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈھائی سال بعد اپنی نالائقی، کرپشن کا اعتراف کرلیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام نے جھوٹ، لوٹ مار کا جائزہ لیکر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا نہیں بلکہ آپ کی عقل کے خسارے کا ہے، اب فراڈ کے ڈرامے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ڈھائی سال بعد اپنی نالائقی، کرپشن کا اعتراف کرلیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے اپنے ہاتھوں ملک کی معیشت کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈھائی سال تک بجلی کے اعداد و شمار کا ہی پتہ نہ چلا؟ یہ عمران خان کا ایک اور اعتراف ہے۔ 

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پوری تیاری نہیں تھی، عمران صاحب کا ایک اور یوٹرن اعتراف ہے، تین مہینے بعد حکومت کیسے چلتی ہے سمجھ آنی شروع ہوئی، عمران صاحب کا اعتراف در اعتراف ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ نالائق حکومت کبھی نہیں آنی چاہیے۔

 انھوں نے کہا کہ 5.8 فیصد پر ترقی کرتے ملک اور نواز شریف کی کارکردگی سے آپ مطمئن نہیں تھے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج منفی 0.4 فیصد پہ کہتے ہیں ٹائم ملنا چاہیے، 3 فیصد مہنگائی پر آپ نواز شریف کے خلاف کنٹینر پر چڑھ گئے تھے، آج 14 فیصد پر کہتے ہیں ٹریننگ ہونی چاہیے۔

تازہ ترین