• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کے شہر سے ٹنوں سونے کے ذخائر دریافت

ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے اربوں ڈالر مالیت کے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگت سے تقریبا 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے اور اس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا۔

تازہ ترین