• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: دعائے قنوت یادنہ ہونے کی صورت میں نعم البدل کے طور پر کیا پڑھا جائے ؟(محمدعالم)

جواب :نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں دعا پڑھنا واجب ہے اور کسی بھی دعا کے پڑھنے سے واجب اداہوجائے گا ،جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکتا ہو، وہ ’’ربّنا اٰتنا فی الدّنیا ‘‘ پڑھے،علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکے ،وہ یہ کہے ’’رَبَّنَا آتنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَۃً‘‘(آخر تک ) اور فقیہ ابو اللیث ؒفرماتے ہیں: وہ تین مرتبہ ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ‘‘ کہے اور یہ بھی کہا گیا ہے: تین مرتبہ ’’یَارَبِّ‘‘ کہے ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد2، ص: 385 بیروت)‘‘۔ تاہم اس دوران دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے، تاکہ نمازِ وتر کے اجرِ کامل سے محروم نہ رہیں ۔

تازہ ترین