• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ اگرايک شخص عمرےکے لیےجائے اور پھرعمرہ کرکے ميقات سے باہر چلاجائے اور جب واپس حرم شریف آئے تو اسے عمرے کی اجازت نہ ملے ،جیسا کہ آج کل کورونا کی وجہ سے سعوی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی توایسی صورت میں اس شخص کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب:۔ ایسا شخص جب مکہ مکرمہ واپس آئے تو میقات سے عمرے کا احرام باندھے اورعمرہ کرکے احرام اتارے۔اگرحکومت اسے عمرے کی اجازت نہ دےتو یہ شخص محصر(جسے حج یا عمرے سے روک دیا گیا ہو)کے حکم میں ہوگا، چنانچہ یہ شخص حدودحرم میں ایک دم دےاور اس کے بعد احرام سے حلال ہوجائے اورجب حکومتی پابندی ختم ہوجائے تو عمرے کی قضا کرلے۔

تازہ ترین