• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر خان، احسن خان اور نیلم منیر کے ڈرامے ’قیامت‘ کی جھلک جاری


شوبز کی رنگارنگ دنیا کی اسٹار امر خان کی کامیابیوں میں اضافہ ہوگیا، ان کے نئے ڈرامے قیامت کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ 

سیونتھ اسکائی کے سپر ہٹ ڈرامے ’دلِ گمشدہ‘ میں یاد گار پرفارمینس دینے کے بعد اب وہ نامور پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی کے ایک اور نئے ڈراما سیریل  ’قیامت‘ میں احسن خان اور نیلم منیر کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظرآئیں گی۔

اس ڈرامے کی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ڈراما ’قیامت‘ کو بہت جلد ناظرین جیو ٹیلی ویژن کی اسکرین پر دیکھیں گے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ ایک اور نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں، وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی پہلی ہیروئن ہوں گی جس نے اپنی پہلی فیچر فلم ’دم مستم‘ کی کہانی خود لکھی ہے۔

وہ اس فلم میں بطور ہیروئن عمران اشرف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

تازہ ترین