• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بے اولا جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا بناکر گود لےلیا

بھارت میں ایک بے اولاد جوڑے نے انوکھا کام کرتے ہوئے بچھڑے کو اپنا بیٹا بنا کر اسے گود لے لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش  کے  ضلع شاجہاں پور  میں پیش آیا۔

شاہ جہاں پور  کے شہری وجے پال اور اس کی بیوی راجیشوری دیوی کی شادی کو 15 برس گزر چکے، لیکن یہ جوڑا تاحال اولاد کی نعمت سے محروم ہے۔

وجے پال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنے بچھڑے (لالتو) کو بالکل اپنا بیٹا سمجھتے اور اس سے اپنی اولاد کی طرح ہی پیار کرتے ہیں۔

جوڑے نے کہا کہ  جب بچھڑے کو جنم دینے والی گائے مری تو یہ یتیم ہو گیا تھا جس کے بعد ہم نے اسے بیٹا تسلیم کرکے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا۔

اس بے اولاد جوڑے نے گاؤں میں بچھڑے کو گود لینے کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی جسے 'منڈن' کہا جاتا ہے۔

بھارت میں منڈن کی تقریب بچہ پیدا ہونے کے ساتویں دن کی جاتی ہے اور اس دن بچے کے سر سے بال اتارے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس تقریب میں تقریباً 500 لوگوں کو مدعو کیا تھا جب کہ تقریب میں آنے والے مہمانوں نے ان کے بچھڑے (لالتو بابا) کو بے شمار تحائف دیے۔

تازہ ترین