• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 2 جنوری کو لاہور میں ہوگا


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس 2 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت بلائے گئے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی مرکزی قیادت شریک ہوگی اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پی ڈی ایم قیادت اس اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں استعفوں، سینیٹ انتخابات، لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر مشاورت اور فیصلے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین