• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے، صحت یابی کیلئے دعاؤ ں پر عوام کےشکر گزار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سردارعثمان بزدار نے کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔


وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

اپنی صحت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہیں اور صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہے ہیں۔

تازہ ترین