• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 عثمان بزدار نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے انتظامی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

تازہ ترین