• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں، مولانا عبدالغفورحیدری

جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ حکمران ہمارا سیاسی طور پر مقابلہ کریں ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے  سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  مردان بلاول نہیں آئے تو کیا کہیں کہ وہ ناراض تھے؟ پہلے سے طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن  آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔

مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ناراض نہیں ہیں، ان کا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ حلف نہ اٹھائیں۔

عبدالغفور حیدری سے میڈیا گفتگو کے دوران حافظ حسين احمد سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دینے سے  مولانا عبدالغفورحیدری نے احتراز کیا۔

تازہ ترین