• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس: 4 دن میں 147 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا


سندھ پولیس میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 4 دنوں کے دوران 147 اہلکار وبائی مرض کا شکار ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس نے 147 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور کہا کہ اب تک 4 ہزار 231 افسران اور جوان وبائی مرض سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے دوران 22 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔


سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اور زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 562 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق 4 ہزار 231 افسران اور جوانوں میں سے 3 ہزار 647 صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے۔

تازہ ترین