• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  سرکاری املاک کو نقصان اور عملے کو زدوکوب کرنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

 ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ  ایس بی سی اے کی ٹیم آج دوپہر غیر قانونی عمارت کیخلاف کارروائی کے لیے لیاری پہنچی تھی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ایس بی سی اے کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین