• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی اور پی پی میں اختلافات کی خبر درست نہیں، ناصر محمود سومرو

جمعیت علماء اسلام (ف) لاڑکانہ کے سربراہ علامہ ناصر محمود سومرو نے اپوزیشن اتحاد کی دو بڑی جماعتوں میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

اپنے وضاحتی بیان میں علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی اور پی پی میں اختلافات کی خبر درست نہیں، اس طرح کی خبریں پھیلا کر پی ڈی ایم اتحاد کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل جے یو آئی لاڑکانہ اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان ہمارے پینا فلیکس اور پرچم اتروانے کے معاملے پر تنازع ہوا تھا۔


جے یو آئی ف لاڑکانہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر ڈی سی کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا اور لاڑکانہ میں مظاہرے کی کال بھی دی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس دوران کسی افسر کی تقرری کی سفارش نہیں کی ، احتجاج کی کال پر ڈی سی نے اپنے والد کے ساتھ جے یو آئی آفس آکر معذرت کی۔

ناصر محمود سومرو نے مزید کہا کہ ڈی سی کی معذرت کے بعد جے یو آئی لاڑکانہ نے معاملہ کو ختم کردیا، جس کے بعد چند چینلز متنازع نوعیت کی خبریں چلارہے ہیں تاکہ پی ڈی ایم اتحاد کو کمزور کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہد کی برسی میں جے یو آئی کا اعلیٰ وفد شریک ہو رہا ہے، ہم کسی بھی معالے پر دھرنا دے رہے ہیں اور نہ ہی احتجاج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین