• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن اسے سر کرنے کی کوشش کے دوران لڑکھڑا گئی۔

انتہائی سلو بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں اب تک 67 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر صرف112رنز بنائے ہیں اور کریز پر کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف موجود ہیں۔

ماؤنٹ منگنوئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عابد علی 25، اظہر علی5، حارث سہیل 3، فواد عالم 9 اور محمد عباس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ دوسرے دن اوپنر شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے 19 اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے صفر رن پر دوسرے دن کے کھیل کا اختتام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اب تک ٹم ساؤتھی اور کائل جیمی سن 2 ،2 وکٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین