• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جامع پروگرام بنارہے ہیں،ہشام انعام اللہ

پشاور، سرائے نورنگ(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں اور انشاء اللہ اگلی مرتبہ بھی وہی وزیراعظم بنیں گے۔ پی ڈی ایم کا نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی لیڈر ہے، مولاناسے درخواست ہے کہ وہ بخوشی خود اپنا استعفی دے دیں، اپنی پارٹی کے سنیئر رہنماؤں کیطرف سے آئینہ دکھانے کے بعد مسلم لیگ ن اور پی پی بھی مولانا کو آئینہ دکھانے والے ہیں، پی ڈی ایم بدنیتی پر مبنی فیصلے کر رہی ہے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ اپوزیشن کا شیرازہ عنقریب بکھرنے والا ہے ضلع لکی مروت کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور مروت قوم کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جامع پروگرام بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لکی سٹی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفقت اللہ خان المعروف شپوخان کی رہائشگاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب اور سابق ضلع ناظم اشفاق احمد خان میناخیل کی رہائشگاہ پر مشران اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنما منصور کمال خان، تحصیل لکی کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات محمد اقبال خان آف خوئیداد خیل اور ملک نجیب اللہ خان اورحبیب الرحمن سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران، ورکرز اور مشران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ قبل ازیں لکی سٹی آمد پر صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا۔ اشفاق احمد خان اور ملک شفقت اللہ خان نے صوبائی وزیر کو اہلیان لکی سٹی کو درپیش بجلی، گیس لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا گیا۔
تازہ ترین