• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سائنسدانوں نے مڈغاسکر کے جنگلات میں ایک ایسا پھول دریافت کیا ہے جو دور سے دیکھنے پر کسی سانپ کے کھلے ہوئے منہ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

عجیب و غریب ساخت کی وجہ سے اس پھول کو دنیا کا بدصورت ترین پھول قرار دیا گیا ہے ۔یہ ’آرکڈ‘کہلانے والے پھولوں کے وسیع گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ۔

واضح رہے کہ آرکڈ کے پھولوں کو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی کی وجہ سے سجاوٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے لیکن یہ پھول اس کے بالکل الٹ ہے ۔

یہ پودا اپنی زندگی کا بیشتر حصہ زمین کے نیچے ہی گزارتا ہے اور صرف اس وقت زمین سے باہر آتا ہے جب اس میں پھول یا پھل لگ رہے ہوں۔

تازہ ترین