• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین اور برطانیہ میں نئے معاہدے پر دستخط ہو گئے

یورپین یونین کے لیڈرز نے 24 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ طے پانے والے بریگزیٹ کے بعد کے تجارت اور باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یورپین یونین کی جانب سے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ 31 دسمبر جمعرات کے روز رات 11 بجے سے نافذالعمل ہوگا۔

برسلز میں منعقد ہونے والی دستخطوں کی اس تقریب میں دونوں رہنماؤں نے تین علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دو دو دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ۔

جن میں سے دستاویزات کا ایک سیٹ یورپین یونین اور دوسرا برطانیہ کے لیے ہوگا۔ 

جن دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں ایک تجارت اور باہمی تعاون، دوسرا سیکیورٹی اور کلاسیفائیڈ معلومات کے تبادلے اور تیسرے نمبر پر نیوکلیئر انرجی سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔

 برسلز میں دستخطوں کے فوری بعد یہ دستاویزات لندن روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ ان پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی دستخط کردیں۔

تازہ ترین