• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ۔ کیا یہ صحیح ہے کہ کھانا کھانے کے وقت پہلے جب لوگ بیٹھ جائیں اور پھر کھانا لگا یا جائے اور کھانا کھانے کے بعد پہلے کھانے کو ہٹایا جائے ۔(سیّد شجاع الدین ،کراچی)

جواب:۔ یہ کھانے کے آداب میں سے ہے اور اس میں نعمت کی قدر اور اس کاشکرانہ زیادہ ہے۔ مناسب یہی ہے کہ کھانے کے لیے بیٹھنے کے بعد کھانا لگایا جائے اور کھانے سے فراغت کے بعد پہلے دسترخوان اٹھالیا جائے،اس کے بعد خود اُٹھیں۔ (سنن ابن ماجہ، کتاب الأطعمۃ / باب النہی ان یقام عن الطعام حتی یرفع ۲۳۷ رقم: ۳۲۹۵ دار الفکر بیروت)

تازہ ترین