• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی جاپانی گاڑی متعارف، گھر کی بجلی کیلئے بطور جنریٹر استعمال بھی ممکن

جاپان کی مشہور کار مینوفیکچرنگ کمپنی ٹویوٹا نے ایک نئی گاڑی متعارف کرا دی ہے۔

پلس پوڈ نامی یہ گاڑی چھوٹی ہونے کے باوجود بہت سی خصوصیات کی حامل ہے، اس گاڑی میں پیٹرول یا گیس کی بجائے بجلی سے چلنے کی صلاحیت ہے۔

ویوٹا کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس چھوٹی سی گاڑی میں صرف دو افراد ہی سفر کر سکیں گے،کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتنی چھوٹی گاڑی کو الیکٹرک سہولیات سے مزین کرنے کا مقصد ایندھن کو بچا کر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ابتدائی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب آلودگی سے جان چھڑانے کیلئے اپنی انڈسٹری کو الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کر رہی ہیں۔

ابھی اس گاڑی کو عام صارفین کیلئے متعارف نہیں کرایا گیا ہے، امید کی جا رہی ہے کہ 2022ء تک اسے عام صرف بھی استعمال کر سکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بطور جنریٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی میں ایک گھر کو مسلسل دس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

تازہ ترین