• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کوچ ویمن ٹیم ڈیوڈ ہیمپ کی سلیکشن سے محروم کرکٹرز سے ملاقات

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے ٹیم میں سلیکشن سے محروم رہ جانیوالی کرکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں سمجھایا کہ کون سی وجوہات ان کی سلیکشن میں رکاوٹ بنیں اور انہیں بہتری لانے کو کہا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے جنوری میں دورہ جنوبی افریقا کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، اس ٹیم میں ارم جاوید، جویریہ رؤف، کائنات حفیظ، ماہم طارق، نجیہہ علوی، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صبا نذیر اور سدرا امین منتخب نہ ہوسکیں۔

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے ٹیم کے اعلان کے بعد ان پلیئرز سے انفرادی ملاقاتیں کی اور انہیں سلیکٹ نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کرکے ایک نئی روایت قائم کردی۔

ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے گروپ کو اندازہ ہو کہ قومی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے کیا کچھ ہونا ضروری ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور پلیئرز کے درمیان ایماندارانہ روابط ہونے چاہئیں تاکہ سب کو معلوم ہو کہ منتخب ہونے کا معیار کیا ہے۔

تازہ ترین