• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 7 قید خانوں والا انوکھا گھر فروخت کیلئے پیش

امریکا میں ایسے گھر کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جس میں 7 قید خانے بنے ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست ورماؤنٹ میں ایسا گھر فروخت کیا جا رہا ہے جو ماضی میں جیل رہ چکا ہے جس میں 7 قید خانے ابھی بھی موجود ہیں۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے گھر نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرلی ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ گھر 1969 میں جیل تھا، جہاں اب کئی حصوں کی مرمت کی گئی ہے اور اس گھر میں 7 قید خانوں کے علاوہ چار بیڈ رومز، دو باتھ رومز اور ایک خوبصورت کچن موجود ہے۔

تازہ ترین