• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم سرکل کی گلشن میں کارروائی ،بچی کو ہراساں کرنے پر ٹیوٹر گرفتار



ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے بچی کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم عبدالقدیم کو گرفتار کرلیا، عدالت نےملزم کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اےکےحوالےکردیا ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو چائلڈ پورنوگرافی کامقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا،ملزم بچی کو پڑھانے گھر آتا تھا اور بچی کو ہراساں اور غیراخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق گرفتار ملزم عبدالقدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا، ملزم نے بچی کی تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم طلب کی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم موبائل فون میں متاثرہ لڑکی کی تصاویربھی بناتاتھا،ملزم نے رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

13 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئی ہیں۔

ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین