• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے اغواء ہوا نوجوان گڑھی یاسین سے بازیاب


کراچی کے علاقے منگھو پیر سے 12 روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کو گڑھی یاسین سے بازیاب کر لیا گیا، پولیس نے ایک اغواء  کار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

منگھو پیر انویسٹی گیشن پولیس نے منگھو پیر سے اغواء کیئے جانے والے نوجوان کو گڑھی یاسین سےبازیاب کراتے ہوئے ایک اغواء کار گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے منگھو پیرانویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ مغوی 16 سالہ امام دین کو 12 روز قبل منگھو پیر سے اغواء کیا گیا تھا۔

مغوی کو اندورنِ سندھ گڑھی یاسین میں زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مغوی امام دین کو باحفاظت بازیاب کرلیا اور ایک اغواء کار سکندر کو گرفتار کر لیا ہے۔


پولیس کے مطابق اغواء میں 8 سے 10 افراد ملوث ہیں، مغوی کو جائیداد کے تنازع پر اغواء کیا گیا تھا، مغوی اور ملزم کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار اغواء کار سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین