• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی ریکارڈ سردی ، کل سے ملک میں بارش


کراچی میں آج صبح بھی ریکارڈ سردی رہی، جہاں درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔

پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں کل سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ منگل تک بارش برسائے گا۔

لاہور، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور فیصل آباد سمیت اکثر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سوات اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ کل (اتوار کی) شام سے شروع ہوجائے گا، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے خیبر پختون خوا میں بارش اور بالائی اضلاع میں برف باری کا امکان ہے، بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔


محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلیات، دیر، سوات، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پیشگی اقدامات کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تازہ ترین