• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

پنجاب کے گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع حافظ آباد میں کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔

حافظ آباد کی پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ڈاھرانوالی میں کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا جو قتل جیسے جرم کا شاخسانہ بن گیا۔

حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔


مقتول کی لاش مقامی اسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گا، پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین