آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ایک پہاڑی کا انتخاب کیا جہاں انہیں پہنچنے کے لیے ایک دن ٹریکنگ کرنا پڑی۔
ٹریکنگ کے بعد دونوں جب فیلکرٹ نامی پہاڑی پر پہنچے تو لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور جیسے ہی لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کی تو اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 650 فٹ کی پہاڑی سے نیچے جا گری۔
لڑکی کا پاؤں جیسے ہی پہاڑی سے پھسلا تو اس کے بوائے فرینڈ نے اس کا ہاتھ تھاما ہوا تھا وہ بھی اس کے ساتھ ہی پہاڑی سے نیچے جا گرا لیکن لڑکے نے گرتے وقت کسی چٹان کو پکڑ لیا اور اس کی گرل فرینڈ 650 فٹ نیچے جا گری، خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق دونوں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں لیکن جوڑے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔