• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز نے جنوبی افریقا کے ہرشل گبز کو فرنچائز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

کراچی کنگز انتظامیہ کی جانب سے ہفتے کو جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہرشل گبز پی ایس ایل سکس میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کی آمد سے کنگز کا کوچنگ اسٹاف مزید مستحکم ہوگا۔

ہرشل گبز نے 1996 سے 2010 کے درمیان 9 ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔ وہ کرکٹ کرپشن میں پابندی بھی بھگت چکے ہیں جبکہ 2007 میں پاکستانیوں کیخلاف نازیبان الفاظ استعمال کرنے اور پاکستانی فینز کو گالیاں دینے پر ان پر دو میچز کی پابندی بھی لگائی گئی تھی۔

ہرشل گبز نے لنکا پریمیر لیگ میں کولمبو کنگز کی کوچنگ بھی کی تھی لیکن ٹورنامنٹ مکمل ہونے سے قبل ہی وہ وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

تازہ ترین