• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال نے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی

برسلز( حافظ انیب راشد ) پرتگال نے یکم جنوری 2021 سے آئندہ 6ماہ کیلئے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی۔ اس نے یہ ذمہ داری جرمنی کے بعد حاصل کی ہے جس کی 6 ماہ کی مدت کا دورانیہ 31 دسمبر 2020 کو اختتام پذیر ہوگیا۔ پرتگال نے اس وقت یورپین یونین کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جب یورپ بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تقسیم اور برطانیہ کے ساتھ بریگزیٹ کے بعد کے معاملات عملی طور پر آگے بڑھنے ہیں ۔ یاد رہے کہ یورپین یونین کا ہر ممبر ملک باری باری 6 ماہ کیلئے صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔ پرتگال چوتھی مرتبہ یہ ذمہ داری انجام دے گا۔
تازہ ترین