• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی نئی قسم کینیڈا سمیت 16 سے زائد ممالک پہنچ گئے، صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ

کراچی/ پیرس(جنگ نیوز، خبرایجنسی)کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسزفرانس، سوئیڈن ،کینیڈا اور جنوبی کوریاسمیت 16سے زائدمالک تک پہنچ گئے، کرسمس تعطیلات کےبعد صورتحال بدترین ہونے کاخدشہ ہے۔جرمنی، اٹلی، آسٹریا ،اسپین میں طبی عملے اور کیئر ہومز کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیاگیا ہے، فرانس میں تیسرے لاک ڈائون پر غور کیا جارہاہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنےآنےکے بعد سوئیڈن ، کینیڈا اور جنوبی سمیت مزید16 سے زائدممالک تک پہنچ گئی ہے،اسپین اور فرانس کے بعد سوئیڈن اور کینیڈامیں نئے قسم کے کیسز رپورٹ ہونےکی تصدیق متعلقہ ممالک کے ہیلتھ اتھارٹیز نے کی ہے۔دوسری جانب یورپی ممالک میں فائزر کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا ہے ، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، چیک ری پبلک اور قبرص میں طبی عملے اور کیئر ہومز کے مکینوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔یورپی یونین کے متعدد ممالک میں بڑے پیمانے پر کووڈ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جرمنی، اٹلی، فرانس اور اسپین سمیت27رکنی یونین کے متعدد ممالک میں پہلے مرحلے میں معمر شہریوں اور طبی عملے کو ویکسین مہیا کی جا رہی ہے۔ جرمنی میںایک سو ایک سالہ خاتون کو ویکسین لگا کر اس ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔ بائیون ٹیک اور فائزر کی بنائی گئی ویکسین کی بڑی مقدار یورپی یونین کے زیادہ تر ممالک میں پہنچائی جا چکی ہے۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس ویکسین کی منظوری رواں ہفتے کے آغاز میں دی تھی۔ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا یورپی یونین کے رکن ممالک میں اب تک تین لاکھ چھتیس ہزار افراد کی جانیں لے چکی ہے۔ فرانس میں عالمی وبا کی صورتحال کی کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کا تیسرے لاک ڈاؤن پر غور جاری ہے۔
تازہ ترین