• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان، نیلم منیر اور امر خان کے ڈراما ’قیامت‘ منگل سے آغاز


سیونتھ اسکائے انٹرٹینمینٹ محبت اور غم کی ایک اور داستان ’قیامت‘ کل منگل کی شب سے پیش کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ محبت کی یہ کہانی رازِ الفت اور مقدر جیسے سپر ہٹ کھیلوں کی طرح مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی۔

’قیامت‘ کی کہانی ایک خوبصورت دوشیزہ کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی اپنے ہی لوگوں کے درمیان پس رہی تھی۔ یہ نچلے اوسط درجے کی فیملی کی داستان ہے جن کی دو بیٹیاں افراح اور ثمرہ ہیں۔

جب ثمرہ کے والدین اس کو بتائے بغیر اس کی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا المناک نتیجہ نکلتا ہے جو افراح کو بڑی مشکل صورتحال میں ڈال دیتا ہے، کہ یا تو اپنی بہن کے نقش قدم پر چلے یا انتقام کے طور پر اپنے آپ کو قربان کردے۔

محبت اور غم کے اس ڈرامے کی ہدایات ’بندھے اک ڈور سے‘ کے ڈائریکٹر علی فیضان نے دی ہیں۔ ثروت نذیر کی تحریر کو نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میگاہٹ سیریل کے اہم ستاروں میں احسن خان، نیلم منیر، امر خان اور ہارون شاہد شامل ہیں۔

بے شمار سنسنی خیز اور فطرت، رازِالفت، مقدر، دیوانگی، بندھے اک ڈور سے اور مہر پوش جیسے میگاہٹ ڈراموں کے ساتھ 7th Sky Entertainment ہر طرح کے ناظرین کے لیے ان کی پسند کے مطابق مواد پیش کرتا ہے اور اس لحاظ سے وہ پاکستان بھر میں گھرگھر کا مقبول نام بن گیا ہے۔

آج کے دور کے مسائل پیش کرنے کے لیے پہچانا جاتاہے۔ جس کی بناء پر ہر عمر کے ناظرین اس کی پروڈکشنز کو پسند کرتے ہیں۔ اس نے اسکرین پر بار بار غیرمعمولی مواد عمدگی سے پیش کرنے میں خود کو منوایا ہے۔

امید ہے کہ یہ نیا ڈراما بھی ان کے گزشتہ بے حد پسندیدہ ڈراموں کی فہرست میں شامل ہوگا۔

تازہ ترین