• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر کے چھوٹے سے بچے نے خوف و ہراس پھیلا دیا

  بھارت میں شیر کے ایک چھوٹے سے بچے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا، کھیت میں شیر کا بچہ دیکھ کر کسان بھاگ کھڑا ہوا۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع کاشی پور میں گزشتہ صبح شیر کا ایک چھوٹا بچہ آنے سے افرا تفری مچ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق کاشی پور کے علاقے کچنال غازی سے ملحقہ گرود وارے کے قریب شیر کا بچہ نظر آنے پر علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

لوگوں میں خوف و ہراس کا یہ عالم تھا کہ اپنے گھروں کے دروازے بند کرکے قید ہونے لگے، اسی دوران مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔

محکمہ جنگلات کی ٹیم اطلاع پر پہنچی اور اس بچے کو اپنے ساتھ لے گئی۔

تازہ ترین