• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے کہا کہ میں کپتان کی حیثیت سے تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مجھے جس طرح وکٹ کیپنگ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کرسکا۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد کپتان محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ ہم نے میچ میں اچھی فیلڈنگ نہیں کی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں، یہاں فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، خاص کر فیلڈنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔

محمدرضوان کاکہنا تھا کہ بیٹنگ میں بھی ہماری پرفارمنس مستقل نہیں،ہمارےبیٹسمین باصلاحیت ہیں، آئندہ سیریز میں بہتر کارکردگی کی امید ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹین نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں باؤلرز نے ہمارے لیے کئی مواقع پیدا کیے،ان کےجارحانہ اندازمیں کمی نہیں ہے مگر کیچز چھوٹنے سے مورال گرا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم میچ کےاختتام میں ریلیکس ہوئے جس کا خمیازہ بھگتا ہے۔

تازہ ترین