• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جانوروں کی لڑائی کی ویڈیوز اکثر سامنے آتی رہتی ہیں جو اپنے بازوؤں یا ٹانگوں کے ساتھ زور آزمائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

اب سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں آپ چلنے پھرنے والے جانورں کو نہیں بلکہ رینگنے والے جانوروں کو لڑتا دیکھ سکتے ہیں۔ 

 آسٹریلین وائلڈ لائف کنزروینسی کی جانب سے یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ بہت ہی زبردست لڑائی تھی، تاہم صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے ہونے لگے۔